Ahmed Alvi

Add To collaction

26-Jun-2022 مزاحیہ چھکّے

  چھکے 
قربانی 
بھینس کو قربان  کرنا بھی ہے مشکل اب کے سال 
آسماں پر قیمتیں ہیں اور ہے بکروں کا کال 
عید پر شوہر کی قربانی بنے گی اک مثال 
کیوں نہ اب کی عید پہ ہوجائے یہ شوہر حلال 
بیوی بولی مسکرا کر یہ تو ممکن ہی نہیں 
کیا گدھوں کی بھی ہوا کرتی ہے قربانی کہیں


فیوچر 
لفظ نیچر کو پڑھا بچوں نے نیٹورے جناب 
ان کو نمبر بھی دیئے ہیں آپ نے پورے جناب 
سارے ناکارہ ہیں بچے آپ کے اسکول میں 
چاہے  کالو ہو  یا بھولو ہو  یا ہو  بھورے جناب 
جو لکھا ہوتا ہے ہم اس کو پڑھا تے ہیں وہی 
ہے برائٹ آپ کے بچے کا فو ٹو رے جناب 

بیمہ 
اک دن جھڑک کے بولی بیوی مری نعیمہ
قسطوں نے ہر مہینے  میرا بنایا قیمہ 
 اک کام فائدے کا تم سے ہوا نہ اب تک 
دو شوہروں کا روپیہ لے آئی ہے شمیمہ 
دس سال سے برابر میں بھر رہی ہوں قسطیں 
مرنا اگر نہیں تھا پھر کیوں کرایا بیمہ 
 چکر میں 
لبوں پہ آپ کے اب ہر گھڑی   اللہ ہی  اللہ ہے 
تہجد کی نمازیں اور چالِس  دن کا چلہ ہے 
بڑی داڑھی صفا مونچھیں نیا یہ روپ بدلا ہے 
کہا بیوی نے مجھ کو آپ نے نادان سمجھا ہے 
 مجھے معلوم ہے کل تک تھے تم نورو کے چکر میں 
مگر جاتے ہو مسجد روز اب حورو  کے چکر میں 

جب ڈاکٹر کا ہم نے چکایا نہیں ادھار 
پھر اس کے انتقام کے ہم یوں ہوئے شکار 
جلاب والی گولیاں ہم کو کھلائیں چار 
بیت الخلا میں شعر یہ لکھ آئے میرے یار 
اس انجمن میں آپ کو آنا ہے بار بار 
دیوار و در کو غور سے پہچان لیجئے 

 
 

   14
10 Comments

Khan

02-Jul-2022 07:06 PM

Nyc

Reply

Chudhary

01-Jul-2022 06:44 PM

Nice

Reply

Aniya Rahman

01-Jul-2022 06:06 PM

Nyc

Reply